کارکردگی صفر ماردھاڑ نمبرون، جیسا کروگے ویسا بھرو گے، نوازشریف

لاہور ( نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ میں بنی گالہ گیا اور ملک کی خدمت کی دعوت دی، مجھے ٹھیک ٹھیک کہہ کر لندن گئے اور آکر دھرنا دے دیا، دھرنے کی سیاست نے ملک کواس نہج پر پہنچایا، کہا گیا نوازشریف کی گردن میں رسہ ڈال کرنکالوں گا، کہتے تھے او آئی جی، او چیف سیکرٹری جیل میں ڈالوں گا، کارکردگی صفر ماردھاڑ نمبرون ہے، بڑے بڑے بول نہ بولا کرو، جیسا کروگے ویسا بھروگے۔
لاہور میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے پیسے ہیں جو عوام پر خرچ کیے جارہے ہیں، کار خیر میں حصہ ڈالنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس پروگرام کے آغاز پر بہت خوشی ہورہی ہے، مریم نواز نے پنجاب میں اچھا پروگرام شروع کیا، اسی طرح ملک میں اگر عوامی حکومتوں کو کام کرنے دیا جاتا تو آج کوئی بے گھر نہ ہوتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے کو بنانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے، سیکریٹری ہاؤسنگ نے ہمیں جو تفصیل بتائی ہے اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں اور میں سمجھتا ہوں یہ منصوبہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کی بہترین مثال ہے، کتنی اچھی بات ہے کہ قرض بھی دیا جا رہا ہے اور ایک پیسے کا سود بھی وصول نہیں کیا جا رہا، اسی طرح اب ہم سولر پینلز کی سکیم شروع کررہے ہیں تاکہ بجلی کی بندش کا جھنجٹ ہی ختم ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کچھ بھی نہیں وہاں سے لوگ یہاں علاج کیلئے آتے ہیں، وہاں کارکردگی صفر اور ماردھاڑ نمبرون ہے، کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی لڑائی اور خون خرابہ کرانا چاہتے ہو؟ جیسا کروگے ویسا بھرو گے، جھوٹ اور خدمت کی سیاست میں فرق ہوتا ہے، کیا کبھی جیل سے یہ ہدایت ملی کہ اپنا گھر سکیم کے پی میں شروع کریں؟ بھیڑ بکریوں کی طرح جو ان کے پیچھے چل پڑتے ہیں ان سے 50 لاکھ گھروں کا حساب تو لو، ثاقب نثار کی آڈیو آج بھی میرے پاس موجود ہے جس میں وہ کہتے ہیں ہم نے نواز شریف کو نکالنا اور عمران خان کو لانا ہے، یہ بھیڑ بکریاں وہ آڈیو سن لیں تو عمران خان کی حمایت نہیں کریں گی۔
نواز شریف کہتے ہیں کہ میں بنی گالہ گیا اور ملک کی خدمت کی دعوت دی تھی، مجھے ٹھیک ٹھیک کہہ کر لندن گئے اور آکر دھرنا دے دیا، جب یہ چار ماہ دھرنا دے کر بیٹھے تھے تو ملٹری سیکریٹری نے کہا کہ باہر شور شرابہ ہے آپ یہاں سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر لاہور یا کہیں اور چلے جائیں ، میں نے کہا کہ کیا بات کر رہے ہو میں ایسے حالات میں یہاں سے چلا جاؤں، ایسے عناصر کو سختی سے ڈیل کرنا چاہیئے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر