ایران نے اسرائیل پرحملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی، قیمت چکانا ہوگی، نیتن یاہو

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کاکہنا ہے کہ ایران نے حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کر دی ہے، اس کی قیمت اسے چکانا ہو گی،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک اجلاس دوران کہا کہ ایران نے گزشتہ رات ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور وہ اس کی قیمت چکائے گا، ایران کی حکومت ہمارے عزم کو نہیں سمجھتی اور وہ سمجھے گی،عرب میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے کیے گئے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ ناکام ہو گیا ہے،نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مغربی کنارے، لبنان، یمن اور شام میں برائی کے محور سے لڑ رہا ہے، جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا، اس کا اطلاق برائی کے ایرانی محور پر ہوتا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے منگل کی شام ایران سے داغے گئے میزائلوں کو پسپا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کی دفاعی کوششوں کی حمایت میں حصہ لیا،اس سے قبل ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی میزائل حملے کا مقصد “ہزاروں اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنا” تھا،ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو غیر مسبوق انداز میں مارنے کا ایرانی پروگرام تھا جس کے لیے اسرائیل پر تقریبا 180بیلسٹک میزائل داغ کر ہزاروں شہریوں کو ہلاک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر