تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے، میزائل حملے میں فضائیہ کے کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی اڈوں پر ایرانی میزائل گرنے کا اعتراف کرلیا



