بغداد میں راکٹ حملہ، امریکی افواج کے زیرِ استعمال فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا

بغداد (نیشنل ٹائمز) دو عراقی فوجی حکام نے منگل کو بتایاہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے ایک فوجی مرکز پر کم از کم دو کاتیوشا راکٹ داغے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے راکٹوں کو روک دیا۔

دو سکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک عراقی انسدادِ دہشت گردی فورسز کے زیرِ استعمال عمارات کے قریب گرا جس سے چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بغداد میں ایک امریکی سفارتی مرکز 11 ستمبر کو حملے کی زد میں آیا تھا لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے حملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔امریکہ اور ایران دونوں کا ایک غیر معمولی علاقائی شراکت دار عراق 2500 امریکی فوجیوں کی میزبانی کرتا ہے اور ایران کے حمایت یافتہ مسلح دھڑے بھی اس کی سکیورٹی فورسز سے منسلک ہیں۔غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ شرقِ اوسط میں امریکی فوجیوں پر متعدد حملے کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر