اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کاا ہم اجلاس کلب طلب کرلیا،اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی جائے گی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اوردیگر تمام حساس اداروں کے سربراہان بھی اس اہم اجلاس میں شریک ہونگے۔
غیر معمولی اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ تفصیلی بریفنگ دیں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماوں پر مشتمل اجلاس ان کیمرا ہو گا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک ہونگے جبکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس 2 اکتوبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہو گاجس کیلئے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں ۔
اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو قومی اسمبلی کے اندر آنے سے سختی سے منع کیاگیا ہے ۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا۔بتایاگیا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے طلب کردہ اہم اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گاجبکہ اجلاس میں وزراءاور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پیش ہونا تھا ، جس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو،حج پالیسی 2025 کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونا تھے۔



