جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی عوام کیلئے ایک ہی موقف لے کر چلیں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی عوام کیلئے ایک ہی مئوقف لے کر چلیں گے،کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عوام میں ایک ہی مئوقف لے کر چلیں گے، جماعت اسلامی وفد کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے غزہ کیلئے بہت کوششیں کررہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری ملاقاتیں جاری رہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج ہمارے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی، غزہ میں نسل کشی جاری ہے پوری دنیا فلسطین کے ساتھ ہے، اب اسرائیل مزید آگے بڑھ رہا ہے، اسرائیل اب بدمست ہاتھی کی طرح یمن اور لبنان پر چڑھائی کررہا ہے۔

ایسی صورتحال میں خاموش رہنا ظلم ہے۔تمام تر اختلافات سے بالا ہوکر فلسطین کے ساتھ کھڑاہونا چاہئے۔پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، 7اکتوبر کو ہمارے ساتھ نکلے گی۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، حکومت اعلیٰ ظرفی دکھائے اور 7اکتوبر کیلئے اعلان کرے۔سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں،ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ کیا کبھی کسی نے نظام بہترکرنے کی بات کی؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام چلے گا یا نہیں چلے گا یہ سب بات کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے بہتری کی بات کی؟اس نظام کی اگر بات کروں تو میری ایک کروڑ سے 10کروڑ تک بولی لگا دیں، سیاست اور سیاستدان اس ڈگر پر آچکے ہیں جب آپ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے تیار ہوں، پھر ملک ، سلامتی اور جمہوریت کی بکواس کرہی نہیں سکتے۔
نظام کا ایک حصہ ہم فوج پر ڈال دیتے ہیں، کیا کبھی کسی اینکر نے یہ کہا کہ فوج نے ہمیں آئی پی پیز کو نیچے کرکے سستی بجلی کرا دی، جو کسی اور نے نہیں کی، اب اس کو ایس آئی ایف سی کا بینر دے کر سب کو بٹھا لیں۔فوج نے ڈالر کو ریورس کرایا اور باندھ کے رکھا۔آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ فوج نے ملک کو بچاکے رکھا اور بحرانوں سے نکال بھی رہی ہے۔آج ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے ، ملک ٹریک پر آگیا ہے تو اس کا کریڈٹ فوج کا ہے۔میں کریڈٹ اس جمہوری نظام کو نہیں دے سکتاجنہوں نے آئی پی پیز لگا کر ملک کا خون چوسا ہے۔ جو آج بھی اقتدار میں ہیں تھے اور رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر