آپ نے ہمارے گھر آکر گھر کو رونق بخشی، فضل الرحمان سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔ ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے، ڈاکٹر ذاکرنائیک نے انہیں پرفیوم کا تحفہ دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، ڈاکٹر صاحب جیسے سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی، کل کچھ دوست ملنے آئے میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا، پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا، قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے، امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کاامن ومحبت کے حقیقی پیغام اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتدا میں نماز مغرب ادا کی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر