سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوگئے۔ سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ مانگا پل قلعہ کالر والا میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے، دونوں فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چلا آرہا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جس میں ایس ایس پی پسرور، ایس ایچ او کالر والا تھانہ ستراہ اور سی آئی اے کے اہلکار بھی پہنچ گئے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جس کے لیے ڈسکہ اور شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر