تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ضلع یافا میں دومسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فورسز نے 2 حملہ آوروں کو مار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متاثرہ شہریوں کے اہل خانہ کو واقعہ کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر دہشت گرد حملہ ہے۔



