اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھارتی وزراء اور سیاسی رہنما حکمراں جماعت کی کامیابی کیلئے ایک بار پھرپاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔
گذشتہ روز بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بانڈی پورہ کے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ درفنطنی چھوڑی کہ اگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوتے تو بھارت اسے آئی ایم ایف سے طلب کردہ پیکج سے کہیں زیادہ بڑا مالیاتی امدادی پیکج فراہم کرتا۔ راج ناتھ سنگھ کے مضحکہ خیز اور مبالغہ آمیز دعوؤں میں یہ بھی کہنا تھا کشمیر کو ترقی کے لیے رقم دیتا ہے، جبکہ ’پاکستان دہشت گردی کیلئے دیگر ممالک سے پیسے مانگتا ہے۔ میں پاکستانی دوستوں سے کہتا ہوں کیوں کشیدہ تعلقات رکھے؟ ہم ہمسائے ہیں‘۔



