چین کا اقوام متحدہ سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

نیویارک (نیشنل ٹائمز) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت ور ممالک اپنے جبر کے ذریعے انصاف کی جگہ نہیں لے سکتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ فلسطین انسانی ضمیر کے لیے سب سے بڑا زخم ہے.

انہوں نے کہا کہ طاقت انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی اور غزہ پٹی میں ہر روز انسانی جانوں کے ضیاع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لبنان میں ایک مرتبہ پھر جنگ شروع ہوچکی ہے چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ طویل عرصے سے جاری ہے اور کسی صورت اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور تاریخی ناانصافی کا شکار فلسطینی مزید نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں.
یوکرین جنگ کے بارے میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور تنازع میں مزید آگ بھڑکانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے بیجنگ ایک تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور امن کے لیے ثالثی میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ چین یوکرین کے معاملے پر غیرذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہا ہے اور صورت حال کو اپنے مفادات کے لیے استعمال نہیں کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین میں امن کے لیے گروہ آف فرینڈز فار پیس کا مطالبہ کیا.
چینی وزیرخارجہ سے اقوام متحدہ میں اصلاحات پر بھی زور دیا اور اس حوالے سے چین کے تعاون کی کا اعادہ کیا دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گاغیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمنی‘برطانیہ‘ اٹلی‘ کینیڈا سمیت 25ممالک کے وزرا خارجہ کو یہ پیغام دیا ہے یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے اور حزب اللہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے.



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر