اسرائیلی حملے: لبنان سے تقریباً ایک لاکھ افراد شام میں داخل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے ایکس پر لکھا ہے، ”اسرائیلی فضائی حملوں سے فرار ہو کر لبنان سے شام میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔‘‘ ان کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا، ”لوگوں کی نقل مکانی ابھی جاری ہے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین ‘یو این ایچ سی آر‘ نئے آنے والوں کی مدد کے لیے مقامی حکام اور (شامی ہلال احمر) کے ساتھ چار کراسنگ پوائنٹس پر موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ شام میں بڑے پیمانے پر مہاجرین کی آمد کا سلسلہ ایک ہفتہ قبل 23 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔
اسرائیل نے حالیہ دنوں میں غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں ایران کی علاقائی اتحادی حزب اللہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی بمباری سے لبنان میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 14 پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق جمعہ تک 30 ہزار افراد شام میں داخل ہو چکے تھے۔ اس ایجنسی کے نمائندے گونزالو ورگاس لوسا کے مطابق شام میں داخل ہونے والے تقریباً 80 فیصد شامی شہری ہیں جبکہ لبنانی شہریوں کی تعداد 20 فیصد بنتی ہے۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو مزید بتایا، ”زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، حالانکہ کچھ مرد بھی سرحد پار کر چکے ہیں۔

تقریباً نصف بچے اور نوعمر ہیں۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فرار ہونے والے لوگ ”ایک ایسے ملک میں پہنچ رہے ہیں، جو گزشتہ 13 سال سے بھی زیادہ عرصے سے اپنے ہی بحران اور تشدد کے ساتھ ساتھ معاشی تباہی کا شکار ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے والے لوگ تھکے ہارے اور صدمے سے دوچار ہیں جبکہ انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔

امدادی تنظیموں کے مطابق بہت سے آنے والوں کو طبی دیکھ بھال کی بھی ضرورت ہے۔
لبنانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 1.5 ملین شامی باشندوں نے لبنان میں پناہ لے رکھی ہے کیوں کہ شام سن 2011 سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔

لبنان کی دن بدن کشیدہ ہوتی ہوئی صورت حال کے باعث دنیا کے دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں سے یہ ملک چھوڑ دینے کی اپیل کی ہے جبکہ دنیا کی متعدد ایئرلائنز نے بھی لبنان میں اپنے آپریشن منسوخ کر دیے ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت تقریباً 1800 جرمن شہری لبنان میں موجود ہیں، جنہیں وہاں سے نکلنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

دفتر خارجہ نے مغربی کنارے، بیروت، تل ابیب اور رام اللہ میں جرمن مشنز کے لیے بحران کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں تعینات عملے کے اہل خانہ کو بتدریج وہاں سے نکالا جائے گا اور اہلکاروں کی تعداد کو بھی کم کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر