بیرسٹرگوہر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاجمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ،بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کو 5 سال کیلئے جمعیت علماءاسلام (ف)کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
بیرسٹرگوہر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم سمیت دیگراہم امورپر بھی گفتگو کی گئی اس دوران چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف)منتخب ہونے مبارکباد دی۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحما ن کے ساتھ مستقبل میں اتحاد قائم رکھا جائیگا اور مل کر تمام ایشوزپر مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائیگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تردید کر دی تھی۔بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی تھی۔وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں تھے۔پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم سے متعلق شروع دن سے رضامند نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیںجب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا ہی نہیں گیا تو رضامندی کی بات درست بالکل نہیں تھی۔پی ٹی آئی نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا تھاتاکہ آئینی ترامیم کی مکمل تفصیلات تو سامنے آئیں اور ہمیں پتہ چل سکے کہ حکومت کون سے آئینی ترامیم کرنے کا ارادہ رکھتی تھی ۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا ہرگزنہیں کہاتھا۔خواجہ آصف کے بیان میں کوئی صداقت نہیں تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر تک رضا مندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی گئی تھی ۔پی ٹی آئی نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر