علی امین گنڈا پور کی دھمکی اپیل ہے کہ ہمیں سیاست کرنے کی اجازت دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء راؤف حسن نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی دھمکی اپیل ہیے کہ ہمیں سیاست کرنے کی اجازت دیں، پنجاب پولیس نے جب مزاحمت کی تو بہت سارے پولیس اہلکاروں کو پکڑا گیا اور پھینٹی بھی لگائی گئی۔ انہو ں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سال میں ، 9مئی کے بعد پھر پچھلے کچھ دنوں سے پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے، جس طرح ہمارے احتجاج کو بار بار سبوتاژ کیا گیا ہے، پورے کے پورے شہر لاک ڈاؤن ہوجاتے ہیں، علی امین کے پاس آپشن کیا ہے؟ کیا وہ گولیاں کھاتا رہے؟ اس پربراہ راست گولی چلائی گئی ہے، لوگوں کو مارا گیا ہے، کیا وہ کہے اور ماریں؟علی امین گنڈا پور کی دھمکی ایک اپیل ہیے کہ ہمیں سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔

ہمیں پرامن احتجاج کرنے دیا جائے، شہروں کو لاک ڈاؤن نہ کیا جائے، اس صوبے پر بڑا پریشر ہے۔ پنجاب پولیس نے جب مزاحمت کی تو بہت سارے پولیس اہلکاروں کو پکڑا گیا اور پھینٹی بھی لگائی گئی، علی امین گنڈا پور نے اپنے بندے بھیج کر ان کو آزاد کرایا۔ میں کسی حالت میں کبھی حق میں نہیں ہم ہتھیار اٹھائیں۔ علی امین اسی وجہ سے واپس گئے کہ لڑائی نہ ہوجائے، میں سمجھتا ہوں کہ ڈائیلاگ کرنا چاہیئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے راولپنڈی احتجاج ختم کرنے پر پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی چوک پر احتجاج کی کال دینے کا حکم دے دیا۔ وی نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے ان سے سوال کیا کہ ’راولپنڈی کا احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟‘ اعظم سواتی نے بتایا کہ ’بیرسٹر گوہر نے احتجاج مؤخر کرنے کی کال دی‘، یہ سن کر عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے اس کو فارغ کریں‘۔
بتایا گیا ہے کہ جب اعظم سواتی نے پی ٹی آئی قائد کو بتایا کہ ’راولپنڈی میں ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا جہاں لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے‘، اس پر عمران خان نے ان سے استفسار کیا کہ ’اگر احتجاج کامیاب تھا تو مؤخر کیوں کیا؟ کیا آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے؟‘۔ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو حکم دیا ہے ’اگلے جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کی کال دیں اور جو مرضی ہو جائے، چاہے 2 دن لگیں ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے، اگر علی امین گنڈاپور راولپنڈی احتجاج کے لیے لیاقت باغ پہنچ جاتا تو بڑا لیڈر بن جاتا کیوں کہ عوام فیصلہ کرچکی ہے، میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، اب پارٹی قیادت بھی اپنا فیصلہ کرلے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر