سنگجانی جلسے میں تقریروں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سنگجانی جلسہ کے دوران تقاریر پر وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن لینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے میں تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مقدمے کے لیے وفاقی حکومت ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت درخواست جمع کرائے گی، جس کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوں گے، اس مقصد کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری کی درخواست کردی گئی، مقدمے میں نامزد لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری طرف راولپنڈی احتجاج کے دوران دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف پانچ مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء سمابیہ طاہر، اعجازخان، عامرمغل سمیت 58 رہنما اور 150 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، یہ مقدمات دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان، نیوٹاؤن ،آراے بازار، تھانہ سٹی اوربنی میں ایف آئی آرزدرج کی گئیں ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر،راشد حفیظ، اجمل صابر،ناصر محفوظ ،چوہدری امیر افضل، شہریار ریاض، عامر مغل، عالیہ حمزہ، تیمور مسعود، فہد مسعود اور عمر تنویر بٹ سمیت 22 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کے متن میں پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اورآہنی راڈ سے حملہ کیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش اور ریاست مخالف نعرے لگائے، ملزمان نے ٹائر اور کپڑے جلا کر عوام کا راستہ روکا اور ان کے لیے مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے لاٹھی پر کپڑا باندھا اور اسے پٹرول میں بھگو کر اگ لگا کر پولیس موبائل پر پھینک دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر