نمبرز پورے ہیں، حکومت جب چاہے ترمیم منظور کروا سکتی ہے، شرجیل میمن کا دعویٰ

ٹنڈو جام (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں جب چاہے ترمیم منظور کروا سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سینئرسیاستدان ہیں جو آئینی ترامیم میں اپنا نقطہ نظر شامل کرانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کرچلتی ہے مولانا کا کوئی مسودہ ہے تو اسے بھی شامل کرنا چاہیئے کیوں کہ ترمیم تو ضرور ہوگی، مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، ہمیں امید ہے وہ آئینی ترمیم میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا بانی جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش کر رہا ہے اور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، یہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان کیلئے غلیظ گفتگو کرتا تھا، مولانا نے ہی کہا تھا عمران خان اسرائیل کا ایجنٹ ہے جو کہ اسرار احمد کے کتاب میں بھی تحریر ہے، اسرائیل کے جریدے میں جو عمران خان کے متعلق مضمون شایع ہوا ہے وہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے، عمران خان ایک پلانٹڈ شخص ہے جو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے وقت ن لیگ نہیں مانی تھی لیکن اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ آئین ترمیم ضروری ہے، ہم نہیں چاہتے اس ملک کے نظام کو یرغمال بنائیں، پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے، ہر سیاسی جماعت نے آئینی ترمیم پر تجاویز دی ہیں، پیپلزپارٹی کا مسودہ مسلم لیگ ن سے الگ ہے اور ہم ان کو اپنی تجاویز بھجیں گے، پیپلز پارٹی کہتی ہے سب متفق ہو کر چیزوں کو آگے لے کر جائیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر