قاضی فائز عیسی اپنے راستے سےہٹ گئے ہیں، ایک عزت کا راستہ ہے دوسرا نوکری کا راستہ ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ کسی رکن پارلیمنٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم نہیں پڑھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی اپنے راستے سےہٹ گئے ہیں، ایک عزت کا راستہ ہے دوسرا نوکری کا راستہ ہے، آئینی عدالتیں بنانے کی باتیں وہ کر رہے ہیں جو 70،70 کروڑ روپے دے کر سینیٹر بنے، 450 اراکین پارلیمنٹ میں سے کسی نے آئینی ترمیم نہیں پڑھی، دنیا کا ملک دکھا دے جس میں پڑھے بغیر قانون پاس ہوتے ہیں؟ کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ آئینی کورٹس کی حدود کیا ہوگی۔
آئینی ترمیم عوام کے سامنے رکھنے سے کیوں گھبراتےہیں؟۔ بعد ازاں انہوں نے پارٹی سطح پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں ایک تھنک ٹینک ہے جو مختلف ایشوز پر کام کررہا ہے، آئین میں ہماری خواتین کو مساوات کا یقین دلایا گیا ہے اور برابر کا شہری رکھا گیا ہے، قوانین ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہے، خواتین آبادی کا پچاس فیصد حصہ ہے لیکن آئین کے مطابق انہیں برابری کے حقوق نہیں دے سکے۔

پاکستان دنیا میں ذہین قوم کے طور پر چوتھے نمبر پر ہے۔نواجوان سوال پوچھتے ہیں کہ ہمارا مستقبل کیا ہوگا؟ نوجوانوں کا مستقبل ملک کی معیشت سے جڑا ہے، ملکی معیشت بہتر ہوگی تو نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے، نوجوانوں کو روزگار، عزت اور کاروباری مواقع چاہیئے، پوری دنیا میں یہی چلتا ہے۔یہی بات عوام پاکستان پارٹی بھی کررہی ہے۔ ہمارا مقصد کسی کی مخالفت کرنا نہیں لیکن حق کی بات کرنا لازم ہے۔
سیاست ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے ہوتی ہے جو آج ملک میں نہیں ہورہا۔آج سارا اسلام آباد موٹروے سڑکیں بند ہیں کہ ایک جماعت جلسہ نہ کرسکے، جب آپ بولنے کا حق نہیں دیں گے پھر انتشار ہوگا،اگر سیاسی عدم استحکام ہوگا تو کاروبار نہیں ہوگا، سیاسی استحکام جمہوری اور پارلیمانی قدروں سے آئے گا، اگر آج بھی نہیں سوچیں گے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا؟ پاکستان کے آئین کو دیکھیں تو بہت سارے نئے ملک ہمارے آئین کو دیکھنے آتے تھے ۔پاکستان کا آئین خوبصورت آئین ہے، ہر آئینی حکومتی عہدیدار کا حلف بھی موجود ہے، سب کہتے ہم نے آئین کا تحفظ کرنا ہے۔لیکن بدنصیبی یہ ہے کہ ہر روز آئین کو توڑا جاتا ہے تو پھر ملک کیسے چلے گا؟ ہر مسئلے کا حل آئین سے منسلک ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر