ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم سیاحت پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کی دعوت دی۔ سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازاہے۔ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں – پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قدیمی قلعے، مذہبی مقامات، دلکش وادیاں سیاحت کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

مری ڈیولپمنٹ پلان مری سے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کریں گے- مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر بھی ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا پنجاب کا اعزاز ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا۔ پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے –



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر