ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں مزید 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں مزید 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی ہائی ویز اور موٹرویز پر سفر کرنے والے افراد کو اب پہلے سے زیادہ ٹول ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہو گا۔
این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد تا پشاور موٹر وے پر کار کا ٹول ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے، ویگن کا ٹول ٹیکس 550 سے بڑھا کر 720 روپے، بس کا ٹول ٹیکس 1000 سے بڑھا کر 1300 روپے، ٹرک کا ٹول ٹیکس 1500 سے بڑھا کر 1950 روپے مقرر کردیا گیا۔ لاہورعبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے، ویگن کا ٹول ٹیکس 90، بس کا 170 روپے مقرر کردیا گیا جبکہ 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 210 روپے مقرر کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز پر آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 460 روپے مقرر کر دیا گیا، کوہاٹ ٹنل این 55، اسلام آباد مری کوہالہ ہائی وے این 75 ، میانوالی مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی ٹول پلازوں پر بھی ٹیکس بڑھا دیے گئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر