9 مئی واقعات ناقابل معافی جرم ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کی ایک ایک پائی بچا کرعوام کو دہلیز پرسہولتیں فراہم کریں گے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، 9 مئی واقعات ناقابل معافی جرم ہے، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے۔ وزیرخزانہ اورانکی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بھرپورمحنت کی، آرمی چیف نے ذاتی طورپراپنی کاوشیں کیں، آرمی چیف نے دوست ممالک کا دورہ بھی کیا۔
عوام کی حمایت سے ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ قوم کی ایک ایک پائی بچاکرعوام کی دہلیز پرسہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو خوش آمدید کہتا ہو، اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقات ہوئی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔

فلسطین کےبعد لبنان پربھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطین کواقوام متحدہ میں مکمل نمائندگی ملنی چاہئے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے مظالم کاسلسلہ جاری ہے، بھارت کی جانب اگست2019 میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، مسئلہ کشمیرکا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نیٹ کوبڑھانا ہوگا، عام آدمی نے بہت قربانی دی اب اشرافیہ کوآگے آنا ہوگا، ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام میں چین، سعودی عرب اوریواے ای نے بھرپورتعاون کیا، تینوں ممالک کا خصوصی طورپرشکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوست ممالک نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے بھرپورتعاون کیا۔
پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، دوست ممالک کے تعاون سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ممکن ہوا، عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کااعتراف کررہے ہیں، پاکستان اب استحکام اورمعاشی بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے، سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر