لاہور (نیشنل ٹائمز ) سابق WBA اور IBF لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی تعریف میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص اور بصیرت رکھنے والے فوجی رہنما ہیں جو پاکستان کو ترقی اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
برطانوی پاکستانی باکسر نے بتایا کہ ان کی اور جنرل عاصم منیر کی دو بار ملاقات ہوئی تھی اور میں نے انہیں ایک مخلص انسان پایا۔
عامر خان نے کہا نے ’پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات حیرت انگیز تھی۔ وہ بہت اچھی اور ایماندار ہے۔ وہ ایک حیرت انگیز آدمی ہے۔ وہ ایک ویژنری ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے وہ کھیل اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کو آگے لے جانا چاہتا ہے۔
مجھے ان پر بہت فخر ہے”۔ انہوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنی دو ملاقاتوں کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے ناشتے پر اچھی بات چیت کی، میری دیانت دارانہ رائے میں جنرل عاصم منیر پاکستان کے اب تک کے بہترین آرمی چیف ہیں۔ وہ بہت ایماندار، بہت حقیقی ہے اور مجھے پاکستان پر فخر ہے کہ وہاں ان جیسا شخص ہے‘۔
واضح رہے کہ برطانوی پاکستانی باکسر کو اس سال کے شروع میں پاک فوج نے کپتان کا اعزازی عہدہ دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی کھیلوں اور فلاحی کاموں کے سلسلے میں پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے اپنے کام میں ان کی حمایت کرنے پر پاک فوج کا مزید شکریہ ادا کیا۔



