اسرائیل کے حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے چوبیس گھنٹو ں کے دوران بیروت پر 30 سے زیادہ حملے

بیروت (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے چوبیس گھنٹو ں کے دوران لبنانی دار الحکومت بیروت کے علاقے ضاحیہ پر30سے زیادہ بڑے فضائی حملے کرکے شدید بمباری کی ہے ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں یا زخمیوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق شاقم ضاحیہ کے علاوہ حریک‘ بیر حسن، برج البراجنہ، الحدث، اللیلکی، الکفاءات اور الشوقفات میں رہائشی عمارتوں پر میزائل برسائے گئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے سارے علاقے رہائشی ہیں جہاں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حملوں میں700لبنانی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں امدادی کارکن‘بچے‘خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ حملوں میں رہائشی عمارتوں کے نیچے حزب اللہ کے زیر انتظام ہتھیار بنانے اور ان کو ذخیرہ کرنے کے ٹھکانوں اور تنظیم کی کمان کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا اسرائیلی فوج نے ضاحیہ کے کئی علاقوں میں آبادی کو ہدایت کی کہ وہ وہاں سے کم از کم 500 میٹر کی دوری پر چلے جائیں‘اسرائیلی فوج کا یہ بھی دعوی ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ حملے کے وقت وہاں موجود تھے البتہ اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا وہ مارے گئے ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیاہے کہ ضاحیہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے تمام بیانات بے بنیاد ہیں حزب اللہ کے قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ حسن نصراللہ خیریت سے ہیں اسرائیل کے تازہ حملوں سے پورے دار الحکومت بیروت میں لوگوں کے اندر دہشت اور افراتفری پھیل گئی ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بم باری سے علاقے میں پانچ میٹر قطر کا بڑا گڑھا بن گیا اس دوران چھ عمارتوں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں‘برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیروت پر فضائی حملے جاری ہیں اور صبح دس فضائی حملے کیئے گئے ہیںبیروت کے وسطی علاقے میں ہزاروں افراد اپنے گھروں سے صرف بیگز لے کر نکل سکے اور سڑکوں اور چوراہوں پر جمع ہو گئے ہیں یہ حملے اس تنازعے میں شہر پر اسرائیل کے سب سے طاقتور فضائی حملوں کے بعد کیے گئے تھے جس میں بظاہر حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا ان حملوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے غیر متوقع نتائج برآمد ہوں گے تقریبا ایک سال سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خطے میں ایسی کوئی بھی کارروائی وسیع تر علاقائی تنازع کو جنم دے سکتی ہے حزب اللہ کئی دنوں تک بڑے پیمانے پر فضائی حملوں اور ہلاکتوں کے بعد بری طرح کمزور ہو گئی ہے لیکن وہ اب بھی ایک مضبوط قوت ہے جس کے پاس میزائلوں کا وسیع ذخیرہ ہے جو اسرائیل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے اور مشکل میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک امریکی عہدیدار نے” سی بی ایس“ کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے فضائی حملوں کا ہدف حزب اللہ کے راہنما حسن نصراللہ تھے تاہم ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نصراللہ اس حملے میں نشانہ بنے یا نہیں امریکی عہدیدار لبنانی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی بھی تصدیق نہیں کر سکے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کے دیگر سینئر راہنما بھی مارے گئے ہیں عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو اس بات پر تشویش ہے کہ کسی بھی فریق کی جانب سے تنازع کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے حملوں کو ”انتہائی درست“ قراردیا ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہونے والے حملوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 91 زخمی ہوئے ہیں‘ہفتے کی صبح اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر اس کے نائب اور پارٹی کے کئی رہنما ایک فضائی حملے میں مارے ہیں فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کو ہلاک کر دیا۔
فوج نے ابراہیم محمد قباسی اور حزب اللہ کے راکٹ اور میزائل سسٹم کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت کا بھی اعلان کیا حزب اللہ نے راہنماؤں کے حوالے سے اسرائیلی اعلان کی تصدیق یا تردید نہیں کی جب کہ اس نے شہری عمارتوں میں اسلحے کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں اسرائیل کے الزامات‘ کی تردید کی اور کہااس میں کوئی صداقت نہیں ہے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا اقوام متحدہ کے فورم پر کھڑے ہوکر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ پر حملے جاری رکھے گا تاکہ شمالی اسرائیل میں تقریبا 70 ہزار بے گھر اسرائیلیوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کا ہدف حاصل کیا جا سکے ادھرپینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی جانب سے دہیہ پر حملے کے بارے میں پیشگی کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی دریں اثنا وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے پینٹاگون کو حکم دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کو ضرورت پڑنے پر”ایڈجسٹ“ کرے بائیڈن نے خطے میں امریکی سفارت خانوں کو حکم دیا کہ وہ مناسب طور پر تمام حفاظتی اقدامات کریں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر