غزہ (نیشنل ٹائمز) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے کم از کم 11 سکول رواں مہینے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں تقریباً 100 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
ادارے نے وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح اور جنوبی شہر خان یونس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ تقریباً ایک سال سے جاری جنگ میں غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں سے 80 فیصد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جن میں سے بیشتر پرانے خیموں اور تباہ شدہ عمارتوں میں انتہائی برے حالات میں مقیم ہیں۔
انہیں حسب ضرورت خوراک، پانی اور دیگر ضروری چیزوں تک رسائی نہیں ہے۔



