معروف کار ساز کمپنی ٹیوٹا نے پاکستان میں پروڈکشن بند کردی

کراچی (نیشنل ٹائمز) ٹیوٹا نے سپلائی لائن میں جاری مشکلات اور ضروری خام مال اور اجزاء کی کمی کے باعث پاکستان میں پروڈکشن روک دی ہے۔

ٹیوٹا پاکستان کو پچھلےایک سے 2 ماہ سے مسلسل سپلائی چین اور کم انوینٹری مسائل کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ٹیوٹا انڈس موٹرکمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو 26 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک عارضی طور پر معطل کر رہی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دیے گئے ایک بیان میں ٹیوٹا انڈس موٹر نے کہا کہ خام مال اور اجزاء کی کم انوینٹری کی سطح نے کمپنی کی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ کمپنی کو سپلائی چین میں خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری پرزوں کی کمی ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، ٹویوٹا پاکستان نے دو پیداواری کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا، جو 5 جولائی 2024 سے 22 جولائی 2024 اور 6 اگست 2024 سے 8 اگست 2024 تک جاری رہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر