بحرانی صورتحال میں معیشت سنبھالی، آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

نیویارک (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، بحرانی صورتحال میں معیشت سنبھالی، آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے بطور وزیراعظم دوسری بار خطاب باعث اعزاز ہے، موجودہ حالات میں دنیا کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیاں عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں، دوسال قبل تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 100 سے زیادہ ترقی پذیر ملک قرضوں کے چنگل میں ہیں، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی اعشاریے بہتر اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، بحرانی صورتحال میں معیشت سنبھالی، آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی امداد سے ہونے والی دہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا، دہشت گردی اس دنیا کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اب بھی فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر