پنجاب حکومت نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی، صوبائی حکومت کا علی امین گنڈاپور کو صوبے کے کسی بھی علاقے میں احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا سے پنجاب میں احتجاج کے لیے داخل ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں کسی جگہ احتجاج نہیں کرسکیں گے۔ جبکہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ ہو گی، صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا، پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہو گا، راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی، ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کی راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے راولپنڈی لیاقت باغ میں کل کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کریں گے، اسلام آباد سے پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی، پی ٹی آئی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ پہنچیں، راستوں کی بندش کی صورت میں جو جہاں تک پہنچے گا وہیں احتجاج ہو گا، اسلام آباد، شمالی پنجاب اور کے پی کے سے قافلے راولپنڈی آئیں گے۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتاریوں کی صورت میں انصاف لائرز فورم قانونی معاونت دےگا، وکلاء کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو راستوں کی بندش کی صورت میں متبادل راستوں کاپلان بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر