آئینی عدالت کا واحد مقصد من پسند ججز لگا کر کچھ فیصلے لئے جائیں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا واحد مقصد من پسند ججزلگا کر کچھ فیصلے لئے جائیں گے، پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان کو ملٹری کورٹ میں لے جانا مقصد ہے، اس کے علاوہ آئینی عدالت کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری اور کامران مرتضیٰ کی میٹنگ ہوئی ہے، میرے ذہن میں چند شقوں سے متعلق ایک مسودہ ہے۔
ہوسکتا ہے میں مولانا کو بنا کر دوں۔ ہمارا بنیادی مئوقف ہے کہ موجودہ اسمبلی کو آئینی ترامیم کا حق نہیں ہے، لیکن اگر ترامیم کی گئیں، تو پھر دیکھیں گے کس طرح کی ترامیم کی جائیں۔ ہم چاہتے ہیں آئین میں ایک بہتری ہو، آئین کوکسی جماعت یا لیڈر کیخلاف آلہ کار نہ بنایا جائے۔

اس وقت آئینی ترامیم کی ضرورت نہیں، آئینی ترامیم چار چھ ماہ بعد بھی ہوسکتی ہیں، آئین 1973سے موجود ہے اگر تب سے آئینی عدالت نہیں ڈالی تو چند ماہ مزید انتظار کرسکتے ہیں، ہمارے ووٹوں کے بغیر اگر کوئی اچھی ترمیم ہوتی ہے تو ہوجائے لیکن ہم اس اسمبلی کو نہیں مانتے ،ترامیم کرنے کیلئے ایک قابل اعتبار اسمبلی ہونی چاہئے، لیکن آئینی ترامیم وقت کی ضرورت ہے تو بات کرنے کو تیار ہیں، بہتری کیلئے ترامیم دیں گے اور بات کرنے کو تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئینی عدالت بنانے کا جواز اگر زیرالتواء مقدمات نمٹانا ہے تو بہت سارے طریقے ہیں، دنیا میں بہت سے ممالک ہیں جہاں الگ سے آئینی بنچز ہیں، اگر ججز کی تعداد 17ہے تو اس کو بڑھا کر 24کریں اور پانچ ججز مستقل آئینی بنچ ہوگا باقی ججز دیگرمقدمات دیکھیں گے۔ آئینی ججز کی تعداد 9بھی کی جاسکتی ہے۔ آئینی بنچ بنانے سے عدالتی ڈھانچے کی مضبوطی قائم رہے گی۔آئینی عدالت کا واحد مقصد من پسند جج لگا کر کچھ نتائج لئے جائیں، پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کرکے پابندی لگائی جائے، عمران خان کا کیس ملٹری کورٹ میں لے جایا جائے، اگراس کیخلاف کوئی اپیل یا پٹیشن آتی ہے تو آئینی عدالت سنے اور سزا دے سکے۔اس کے علاوہ آئینی عدالت کا کوئی مقصد نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر