لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیاگیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
وزیر اعظم کی منظوری سے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیںاور وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے تھے۔

وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ تعینات رہ چکے ہیں وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔۔لیفٹینیٹ جنرل عاصم اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے تھے اور انہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دئیے تھے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا تھا۔
یاد رہے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ مقرر کیا گیا۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالاتھا جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیاتھا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر