لاہور (نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پرملک گیر ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریفرنڈم کے نتائج کی روشنی میں بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ سے متعلق بڑا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جماعت اسلامی کے اہم اجلاس میں مرکزی ، صوبائی اور بڑے شہروں کی قیادت شریک ہوگی۔
ہنگامی اجلاس آج شام منصورہ میں شروع ہوگا۔ جماعت اسلامی کی لیڈر شپ آن لائن بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔ ہنگامی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور ہو گا ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن حکومتی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر لائحہ عمل کا اعلان کر چکے ہیں ۔
حق دو عوام کو تحریک کے اگلے فیز پر مشاورت ہو گی ۔ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا اب تحریک میں مزید تیزی آئے گی ۔
29 ستمبر کو پورے ملک کی شاہراؤں پر دھرنوں کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا ۔ 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پروگرامات ہونگے ۔ ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان بھی منایا جائے گا۔ اسلام آباد اور کراچی میں غزہ ملین مارچ ہو گا۔ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی۔ 23 سے 27 اکتوبر تک عوامی ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم پانچ دن تک پورے ملک میں جاری رہے گا ۔
جماعت اسلامی ریفرنڈم کے نتائج کی روشنی میں بڑا اعلان کرے گی ۔ اس کے بعد تاجروں اور صعنت کاروں سے مشاورت کے بعد پہیہ جام کا اعلان کر سکتے ہیں، ملک بھر سے لانگ مارچز کا آغاز اور بڑے قافلہ کی صورت میں اسلام آباد جانا بھی زیر غور ہے ۔ ملک بھر سے لانگ مارچز کا آغاز ہوگا اور بڑے قافلہ کی صورت میں اسلام آباد جانا بھی زیر غور آئے گا۔



