شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) صوبہ خیبرپختونخواہ میں شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 25 اور 26 ستمبر 2024ء کی درمیانی رات سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
آرمی ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کیا جا سکے کیوں کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، وانا میں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا، وانا آمد پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف کو ترقیاتی اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے جوانوں کی تیاری اور غیرمعمولی حوصلے کی تعریف کی، آرمی چیف نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر