اسرائیلی حملوں میں لیڈرز کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اعلیٰ کمانڈرز کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی اور انہیں اسے گھٹنوں کے بل نہیں لایا جاسکتا۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت للہ خامنہ ای نے فوجی عہدیداروں اور 1980 سے 1988 تک ایران-عراق جنگ میں حصہ لینے والے سابق اہلکاروں سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ حزب اللہ کے چند مؤثر اور قیمتی اہلکار شہید کردیے گئے ہیں، جس سے بلاشبہ حزب اللہ کو نقصان ہوگا لیکن یہ اس طرح کا نقصان نہیں ہے جس سے گروپ گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور ہو۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا تنظیمی اور سپاہیوں کی مضبوطی اس سے کہیں زیادہ ہے، ان کی اتھارٹی، صلاحیت اور طاقت ان سے کہیں زیادہ ہے کہ ان شہدا کی وجہ سے کوئی سنجیدہ فرق نہیں پڑے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حزب اللہ نے تنازع کے شروع سے ہی غزہ کا تحفظ کیاہے، آج تک فتح فلسطینی مزاحمتی تحریک اور حزب اللہ کے مقدر میں ہے اور اس جنگ کی حتمی جیت بھی مزاحمتی تحریک اور حزب اللہ کی ہوگی۔

خیال رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی گزشتہ 7 اکتوبر کو حماس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے آغاز سے جاری ہے اور کئی افراد شہید ہوچکے ہیں۔

تاہم حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی کشیدگی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں حزب اللہ کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے ڈیوائسز پر حملے کیے گئے تھے اور اس کے نتیجے میں 39 افراد شہید اور 3 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر