ضلع کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 8 افراد جاں بحق، تعداد 21 ہوگئی

کرم ایجنسی (نیشنل ٹائمز) ضلع کرم میں دو گاوں کے درمیان لڑائی میں مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پانچ روز سے جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کرم میں زمین اور مورچوں کی تعمیر پر چھڑنے والی لڑائی پانچویں روز میں داخل ہوگئی، اپر، لوئر اور سینٹرل تینوں تحصیلوں کے چار مقامات پر وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں فریقین ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق کل رات مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ روز میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی اور تاحال 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر