چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے ہمیں عظیم قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے، نوازشریف

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے اور ہمیں اس عظیم قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے،پنجاب انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کرے گا،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں سینیٹر پرویز رشید اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ٹیکنالوجی، کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔نواز شریف نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کیلئے بہت سے فلاحی منصوبوں کی قیادت کر رہی ہیں۔

چین کی معاونت سے ٹیکنالوجی میں جدت لانا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم پنجاب میں اپنے چینی دوستوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے چینی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے مخصوص ”چائنیز اکنامک زونز“ کے قیام کی تجویز پیش کی اور کہا کہ ہم چین کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ پاکستان غربت میں کمی کیلئے چینی ماڈل سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی معجزے پیدا کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زراعت میں مشینوں اور پانی کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان شعبوں میں چینی مہارت سے استفادہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران پاک چین تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی۔ نواز شریف کے دور حکومت میں پاک چین تعلقات بہت بلندیوں پر گئے اور ہم مریم نواز کے ساتھ مل کر اسے مزید آگے لے جانے کی امید رکھتے ہیں۔چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں اس دوستی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
چینی سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔چینی سفیر نے کہا کہ مریم نواز شریف کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر چین میں خوش آمدید کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 1000 کسانوں کو چینی ماہرین جدید کاشتکاری کی تکنیک کی تربیت دیں گے۔ کسان کارڈ، ٹریکٹر سکیم جیسے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چین کے تعاون سے 5 لاکھ ایکڑ رقبے پر زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ ریپسیڈ کاشت کی جا رہی ہے اور اب وہ اس رقبے کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ وژن میں پنجاب کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے جس میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی بھی شامل ہے۔ چین پنجاب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر