عمران خان نے نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے فوری اعلان کا مطالبہ کردیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا اور قاضی فائز عیسی کو وہاں بٹھانا ہے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے کی سماعت کے بعد کمرہِ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے.

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے انہوں نے کہا کہ کل سے جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے اس پر آرٹیکل چھ لگے گا اسی لیے الیکشن فراڈ کو دبایا جا رہا ہے عمران خان نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس بھی الیکشن فراڈ کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس بجھوا دیتے ہے.
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تعریف چیف جسٹس کرتے ہیں اور تھرڈ ایمپائر سب کنٹرول کر رہا ہے وہ ان کی ٹیم کا کپتان ہے انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرکے قاضی فائز عیسی کو آئینی کورٹ میں بٹھانا چاہتے ہیں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اس وقت یحیی خان پارٹ ٹو حکومت ہے اور مشرقی پاکستان کے لوگ پاکستان کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے وہ حقوق چاہتے تھے طاقت کا استعمال کر کے انھیں علیحدگی کی جانب دھکیل دیا گیا یحیی خان نے اپنی طاقت کے لیے جیتی ہوئی جماعت کو اقتدار نہیں دیا. عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا بیڑا غرق تو دیا اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں‘عمران خان نے الزام لگایا کہ یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں جج آکر سنا دیتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج بھی تابع ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ بھی پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے.
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کسی ادارے کا نام لیے بغیر کہا کہ نو مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی‘ آئی ایس پی آر جواب دے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں گئیں؟انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے دوسری طرف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے کی سماعت میں بشری بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث مقدمے کے آخری گواہ پر آج پھر جرح نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں وکیل صفائی نے جج ناصر جاوید رانا کو بتایا کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے وکیل عثمان گل کی طبیعت ناساز ہے لہذا مقدمے کی سماعت کو ملتوی کیا جائے جس پر نیب پراسکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے چار وکلا کے وکالت نامے عدالت میں جمع ہیں‘عثمان گل موجود نہیں ہیں تو دیگر تین وکلا میں سے کوئی وکیل جرح کر لے. نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیس کی سماعت جاری رکھنے کی ہدایات یہ خود لے کر آئے ہیں اور اب خود ان احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ وکلا صفائی کی التوا کی درخواست مسترد کی جائے تاہم عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر