پاک فوج دشمن قوتوں اور سہولتکاروں کے گھناؤنے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن قوتوں اور سہولتکاروں کے گھناؤنے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے ، قبائلی عمائدین کی حمایت پاک فوج کیلئے تقویت کا باعث ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے گھناؤنے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے، قبائلی عمائدین کی حمایت پاک فوج کیلئے تقویت کا باعث ہے، سپہ سالار نے دہشتگردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے صوبے کے عوام کے کلیدی کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر