ہمیں نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے اوپر ایک آئینی عدالت بنا نا درست نہیں، آئینی عدالت کی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے والی ترمیم ہے۔انہوں نے اے آروا ئی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات اور پی ٹی آئی سے متعلق ایسے بیانات سامنے آئے جو غیرمعمولی ہیں۔
پی ٹی آئی کی پوزیشن ہے کہ چیف جسٹس ہمارے کیسز نہ سنیں، چیف جسٹس کا رویہ جو سامنے آرہا ہے اس سے نقصان پہنچ رہا ہے لیکن کسی جج پر نقصان پہنچنا ہی جواز نہیں ہوتا، ہماری پٹیشنزالیکشن سے متعلق اور الیکشن ٹربیونل کا معاملہ ہے، وہ پڑی ہوئی ہیں سنی نہیں جارہی۔

چار ججز ایسے ہیں جن کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا ان پر الیکشن کمیشن کو اعتراض تھا، الیکشن کمیشن کے پاس اعتراض کاجواز بھی کوئی تھا،لیکن ان ججز کو ہٹا دیا گیا۔

حکومت کہتی ہے الیکشن میں فراڈ ہوا ہے توثابت کرو، کس کے سامنے ثابت کریں؟کیا آپ کے غلام ججز کے سامنے ثابت کریں؟فارم 47 کی بنیاد پر حکومت میں بیٹھے لوگ چاہتے مقدمات چلتے رہیں۔ موجودہ حالات میں آئینی کورٹ کا بننا بدقسمتی ہوگی، مان لیتے آئینی کورٹ اچھی چیز ہے لیکن دو ماہ بعد کیوں نہیں بنائی جارہی ؟آئینی کورٹ بنا کر آج شب خون مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آئینی کورٹ کا تصور اچھا ہو یا برا لیکن اس وقت بدنیتی کی بنیاد پر بنائی جارہی ہے۔چیف جسٹس کو وزیراعظم تعینات کرے گا اور باقی ججز اس چیف جسٹس کے لگائے جائیں گے۔ ہمارے نظام آئینی اور فوجداری ، ٹیکسز کے مقدمات میں ممکن نہیں کہ آئینی نقطہ آئینی عدالت میں چلا جائے گا۔ یہ بات ٹھیک نہیں کہ سپریم کورٹ کے اوپر ایک آئینی عدالت بنا دی جائے۔
آئینی عدالت کی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے والی ترمیم ہے ، ہونا یہ ہے کہ کابینہ سے منظوری لے کر جو ریفرنس سپریم کورٹ میں جانا ہے وہ آئینی عدالت میں بھیجا جائے گا۔ہونا یہ ہے کہ اگر کابینہ کسی سیاسی جماعت کے بارے ریفرنس بنائے کہ یہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہے تو اس پر پابندی لگائی جانی چاہیئے۔ ہمیں نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر