وفاقی حکومت کا قرضوں میں کمی کیلئے ڈیبیٹ مینجمنٹ پلان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت کا قرضوں میں کمی کیلئے ڈیبیٹ مینجمنٹ پلان سامنے آ گیا،ڈیبیٹ مینجمنٹ کے تحت 71ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان ہے،پلان کے تحت وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بیک وقت قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرے گی،زیادہ سے زیادہ رعایتی بیرونی فنانسنگ کو متحرک کیا جائے گا، عالمی قرضوں سے جاری کثیرالجہتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا،بچت بڑھانے کیلئے قومی بچت سکیموں میں بہتری لائی جائے گی،بانڈز کے اجرا کیساتھ عالمی مارکیٹ میں موجودگی بڑھائی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹس میں پانڈا، یورو و بانڈز اور عالمی سکوک جاری کئے جائیں گے،ری فنانسنگ اور شرح سود کے خطرات کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے،اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائیگا، قرض اتارنے کے پلان میں مالی خساروں کو کم کرنا بھی شامل ہے،مالی خسارے کم ہو جانے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، استحکام کے نیتجے میں اضافی قرضوں پر ملک کا انحصار کم ہو گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر