پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے،مہنگائی 9.6 فیصد سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ سے یہ لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئیں، لاہور جلسے کیلئے پی ٹی آئی کے جلسوں کو روکنے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی تھی، لاہور جلسے کیلئے خبردار ہوشیار کے نعرے لگائے گئے، کے پی کے قافلے ایم ون کے ذریعے سے آئے، میانوالی اور اٹک کے راستے قافلے آئے، اتنی تیاری کے ساتھ چند لوگ اکٹھے کرسکے۔
پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، مہنگائی 9.6فیصد سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، ان کے دور میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ پر گئی تھی، نوازشریف کے دور میں 4فیصد تھی۔

اب ا ن کا احتجاج کس بات کا؟یہ لوگوں کو اکٹھے نہیں کرسکے، مہنگائی کم ہوئی ہے، مالیاتی ادارے کہتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، بلوم برگ نے آرٹیکل میں لکھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ میں سے ہے۔

فچ اورموڈیز کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہیں۔ ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب ایکسپور ٹ 14فیصد اوپر جائیں گی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا، شرح سود کو کم کیا گیا جس سے پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے ، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، بنیادی طور پر یہ خوفزدہ ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے، آئی ایم ایف خطوط کیوں لکھے گئے، احتجاج کیوں گئے؟ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ ملک میں تباہی بربادی پھیلائی جائے، انارکی پھیلائی جائے۔
پی ٹی آئی کے جلسوں، پریس کانفرنسز کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمارے لیڈر کو رہا کریں، یہ این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، اس طرح این آراو نہیں ملے گا، کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا، 9مئی کے کیسز ہیں ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی اپنے جلسے کا بیانیہ بتا دیں، جلسے کی ناکامی کھل کر سامنے آچکی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر