لاہور(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری سے روکنے کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،بشریٰ بی بی کا اپنے خلاف درج تمام نامعلوم ایف آئی آرز کے ریکارڈکے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے، آئی جی پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کسی بھی غیر اعلانیہ مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف نامعلوم درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے کیلئے حکم جاری کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تیسرے کیس میں اپنی گرفتاری اور تشدد کے معاملہ پردرخواست دائر کی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میںاپنی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے اور اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ و دیگران کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کیلئے دھکے دئیے تھے۔ درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنائے ہوئے موقف اپنایا گیا تھاکہ درخواست گزار اور شوہر کی عدت کیس اور توشہ خانہ کیس میں رہائی کا حکم دیا گیاتھا لیکن درخواست گزار اور شوہر کو جیل میں گرفتار کر لیا گیاتھا۔
درخواست گزار کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرتے وقت خواتین اہلکاروں نے تشدد بھی کیاتھا۔ توشہ خانہ کے تیسرے کیس میں چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری کے بغیر گرفتار کیا گیاتھا۔درخواست کے مطابق بدسلوکی کرنے والے عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریسٹ کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جیل کے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔درخواست میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت تشدد میں ملوث سپرنٹنڈنٹ جیل اور خواتین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت توشہ خانہ کے تیسرے کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت بدنیتی پر مبنی بنائے گئے کیسوں میں گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔



