اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

جینیوا(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، عالمی میڈیا کے مطابق لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی میں شدت آئی تو خطے میں سنگین نقصان ہو گا، اب بھی سفارتکاری کے لئے گنجائش موجود ہے، سلامتی کونسل کے ارکان فریقین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں،اجلاس میں نائب امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ کا موجودہ صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے فریقین ایسے اقدامات سے باز رہیں جوخطے کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملوں کی شفاف تحقیقات کر کے ملزموں کو سزا دی جائے،لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں اور مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر