اسرائیل کے غزہ پر مزید حملوں میں کم ازکم چودہ فلسطینی ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) غزہ پٹی کے شمالی اور وسطی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم مزید چودہ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کی سرحد کے قریب شمال مغربی شہر رفح میں مزید پیش قدمی بھی کی ہے۔ اسی دوران غزہ میں اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان جاری لڑائی کے تناظر میں حماس کی اتحادی لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کا اسرائیل کے ساتھ متوازی تنازعہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اس ساحلی پٹی کے وسطی علاقے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ غزہ شہر میں ایک مکان پر فضائی حملے میں چھ افراد مارے گئے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق شمالی قصبے بیت حنون میں ایک کار پر اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کتنے جنگجو اور کتنے عام شہری تھے۔ رفح کے رہائشیوں نے بتایا کہ شہر کے مشرقی علاقوں میں شدید دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات ہیں، جہاں مقامی رہائشیوں اور حماس سے منسلک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کئی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حماس کے مسلح ونگ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”ہمارے جنگجو تنور کے علاقے میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف سخت لڑائی میں مصروف ہیں۔
‘‘
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح میں کارروائی کرنے والے اس کے فوجیوں نے گزشتہ ہفتوں میں سینکڑوں فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے کئی ذخیرے اور فوجی ڈھانچے بھی تباہ کر دیے۔

دریں اثنا غزہ پر اسرائیلی حملوں سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ساحل سمندر پر قائم ان کا عارضی پناہ گزین کیمپ اونچی سمندری لہروں کی زد میں آ جائے گا۔

جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ساحل پر خیمہ زن ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو سمندری لہروں کت باعث طغیانی کا خطرہ لاحق ہے۔ غزہ شہر سے بے گھر ہونے والے 47 سالہ الیکٹریکل انجینئر شعبان نے کہا، ”بس، بہت ہو گیا۔ ہمیں قابضین (اسرائیل) نے سمندر کی طرف دھکیل دیا تھا، ہمیں یقین تھا کہ یہ جگہ محفوظ ہے لیکن پچھلے ہفتے سمندر میں طغیانی آئی اور کچھ خیمے بہہ گئے اور ایسا دوبارہ بھی ہو سکتا ہے، ہم کہاں جائیں گے؟‘‘
کئی دہائیوں پرانے اسرائیلی فلسطینی تنازعے میں یہ تازہ جنگ گزشتہ سال سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اس دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں 1,200 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 250 کے قریب یرغمال بنا لیے گئے تھے۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جوابی حملوں میں اب تک 41,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ پٹی کی 2.3 ملین کی تقریباً پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے، جسے خوراک، صحت اور تعلیم کے حصول جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر