واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) حزب اللہ پر پیجرز حملے سے متعلق امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یہ تائیوان یا ہنگری نے نہیں بلکہ اسرائیلی انٹلیجنس نے تیار کیے۔
امریکی اخبار کے مطابق ہنگری کی کمپنی اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی فرنٹ کمپنی کا حصہ تھی، ہنگری کی کمپنی اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست رابطے کے لیے 2 مزید جعلی کمپنیاں بنائی گئیں۔
اسرائیل نے واکی ٹاکیز میں صرف بارود نہیں لگایا، اصل میں مینوفیکچرنگ کی، بلغارین میڈیا کے مطابق بلغاریہ کی کمپنی نے حزب اللہ کو پیجرز سپلائی کیے۔دوسری جانب تائیوان کے وزیرِ اقتصادیات نے کہا ہے کہ پیجرز میں استعمال ہونے والے اجزا تائیوان میں نہیں بنائے گئے تھے، پیجرز کے آلات بخارسٹ کی کمپنی نے تیار کیے تھے۔



