پی ٹی آئی کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز ) پاکستا ن تحریک انصاف کو کل 21 ستمبر کو کاہنہ مویشی منڈی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف کو کل دوپہر 3 سے شام 6بجے تک کاہنہ مویشی منڈی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جلسے کے نوٹیفکیشن میں شرط رکھی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگنا ہوگی۔
مزید برآں پی ٹی آئی ایم پی اے فرض جاوید مون نے ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وقت کم ہے کارکن تیار ی کرلیں کل کا جلسہ تاریخی ہوگا، ڈرپوک حکومت نے جلسے سے قبل ہی لاہور کو پنجرہ بنادیا ہے، کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں جلوپارک کی بجائے لاہور کاہنہ پہنچیں ، کل کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، کاہنہ کا جلسہ فارم 47 والی حکومت کے ہوش اڑا دے گا، کاہنہ کا جلسہ دیکھ کر کچھ لوگ لندن بھی بھاگ سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
مینار پاکستان کی بجائے جلسے کی جگہ کا چناؤ سگیاں، شاہ پور کانجراں اور کاہنہ کی مویشی منڈی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے پنجاب پولیس سے جلسے کے سیکیورٹی اور عوامی انتظامات سے متعلق رپورٹ طلب کی تاکہ جلسے کے انعقاد کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔
اجلاس میں پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے جلسے کے انعقاد سے جڑے سیکیورٹی خدشات اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ جلسے کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب لاہور میں مینارِ پاکستان میں بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں اور شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔گریٹر اقبال پارک کے تمام گیٹ بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر