مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کوخط

پشاور(نیشنل ٹائمز) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کوخط لکھا ہے سپیکرکے پی اسمبلی بابرسلیم نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو بار بار ملتوی کیا گیا سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوچکا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے.
سپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں کہا کہ آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں.

بابر سلیم سواتی نے لکھاکہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں آئین پرعملدرآمد نہ کرنا آئین وقانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانا ہے آئین بالادست ہے اور تمام قانونی تقاضوں سے مقدم ہے سپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں لکھا کہ میرا عہدہ بتاتا ہے کہ آئین کی منشا و قانون کی روح الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں سپریم کورٹ بطور آخری عدالت تشریح کرچکی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط لکھے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر