وزیر توانائی کا لیسکو میں 80 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے لیسکو میں 80 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ کا انکشاف کیا ہے سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دی. اجلاس کے دوران سینیٹر پلوشہ خان نے اووربلنگ کا معاملہ اٹھا یا دوران اجلاس وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے انکشاف کیا کہ لیسکو میں پورے ملک سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی ہے بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم دکھانے کے لیے اوور بلنگ ہورہی تھی ہم نے وہ اب ٹھیک کردی ہے.

اس پر لیسکو چیف نے کمیٹی کو بتایا کہ لیسکو نے 80 ارب روپے کی اوور بلنگ کی مگر پیسے واپس کردیئے اوور بلنگ والے یونٹس کے ہم نے بلز میں کریڈٹ بنا کر بھیج دیئے اگلے مہینے کے بلوں میں ان پیسوں کو ایڈجسٹ کیا گیا لیسکو میں اب اوور بلنگ نہیں ہے. لیسکو چیف نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیاچوری میں ملوث 127ملازمین کو ہم نے نوکریوں سے برخاست کیا ہے 16 سے 17 ایس ڈی اوز کو بھی بجلی چوری پر فارغ کیا گیا ہے.
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی صارفین کی شکایات پر عمل درآمد نہ ہونے کا بھی انکشاف کیا اویس لغاری کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں شکایات کے لیے بجلی صارفین 118 پر کال کرکے شکایات درج کراتے ہیں جب تک میں وزیر نہیں تھا مجھے بھی اس نمبر کا پتہ نہیں تھا اس نمبر پر جو کالز آتی تھیں اس کا ڈیٹا پہنچتا ہی تھااور ان شکایات پر عمل درآمد ہوتا ہی نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر