سپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط تحریر کیا، جس میں انہوں نے پارلیمانی بالادستی خودمختاری اور مخصوص نشستوں کا معاملہ اٹھایا، سپیکر نے مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ کے بنائے گئے نئے قانون کا بھی حوالہ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کا احترام کرے، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانون سازی کی گئی، الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم پر الیکشن کمیشن مکمل عمل درآمد یقینی بنائے، پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے وہ آزاد ارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجاز ت دے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سات اگست کو منظور کرلیا۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا، اس حوالے ن لیگی اراکین کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے جس سیاسی جماعت نے مخصوص سیٹوں کی فہرست نہیں دی وہ مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں، جن امیداروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئرڈ کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہے، پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے موثر قرار دیا ہے، ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، قرار دیا جائے جن آزاد ارکان نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی وہ دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کرسکتے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر