ایران کے صدر کی 45 سالوں میں اولین سنی گورنرکی نامزدگی

تہران (نیشنل ٹائمز) ملک کے نئے صدر مسعود پیزشکیان نے سنی مسلم اقلیت کے ایک رکن کو صوبہ کردستان کا گورنر نامزد کیا ہے۔ایرانی میڈیا نے حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرش زرہ تان لہونی کو مغربی ریاست کا سربراہ مقرر کیا گیا۔وہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے ابتدائی ایام سے لے کر اب تک شیعہ اکثریتی ملک میں علاقائی گورنر بنائے گئے اولین سنی ہیں۔
48 سالہ زرہ تان نے 2020 اور اس سال کے درمیان پاوہ شہر کے لیے پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ایران کی آبادی کا تقریبا 10 فیصد سنی ہیں جہاں بڑی اکثریت شیعہ ہے اور شیعہ اسلام سرکاری مذہب ہے۔انقلاب کے بعد سے وہ بہت ہی کم اقتدار کے اہم عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔انتہائی قدامت پسند صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاکت کے بعد 69 سالہ پیزشکیان نے جولائی میں قبل از وقت انتخابات کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔اپنی انتخابی مہم کے دوران پیزشکیان نے اہم عہدوں پر نسلی اور مذہبی اقلیتوں خاص طور پر سنی کردوں کی نمائندگی کے فقدان پر تنقید کی تھی۔اگست میں انہوں نے سنی اقلیت کے ایک اور رکن عبدالکریم حسین زادہ کو اپنا نائب صدر بنایا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر