بی جے پی کشمیر کی ریاستی حثیت بحال کرے گی، بھارتی وزیر اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لیے آج 19 اگست کو سری نگر پہنچ گئے۔ نئی دہلی کی جانب سے 2019 میں اس متنازعہ علاقے کی نیم خود مختار حثیت ختم کیے جانے کے بعد یہ اس علاقے میں منعقد کرائے جانے والے پہلے انتخابات ہیں۔

مودی ایک ایسے وقت میں سری نگر کا دورہ کر رہے ہیں، جب وہاں نئی دہلی کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں کی شدید عوامی مخالفت پائی جاتی ہے۔ بھارت کی جانب سے پانچ سال قبل اٹھائے جانے والے اقدام نے اس خطے کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے علیحدہ آئین کو بھی معطل کر دیا اور سابقہ ​​ریاست کو وفاق کے زیر انتظام دو علاقوں لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کر دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں غیر مقامی افراد کے لیے زمین اور ملازمتوں کے حصول پر عائد پابندیوں کو بھی ختم کر دیا تھا۔
سری نگر کے اہم تجارتی مرکز میں مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کے لیے حکام نے خاردار تاریں بچھائیں اور سڑکوں پر چوکیاں کھڑی کر دیں۔ مسلح نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے، اسنائپرز اور شارپ شوٹرز کو پنڈال کے قریب عمارتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

مودی نےریلی سے خطاب میں اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہم نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ ہم (خطے کی) ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔ صرف بی جے پی ہی اس عہد کو پورا کرے گی۔‘‘ کشمیر 1947 میں برطانوی راج سے آزادی کے بعد وجود میں آنے والی دو ریاستوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا مرکز رہا ہے۔

کشمیر کے کچھ حصوں کا انتظام ان دونوں ممالک کے پاس ہے لیکن دونوں ہی پورے کشمیر کی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔
یہ مودی کا حالیہ دنوں میں اس مسلم اکثریتی علاقے کا دوسرا انتخابی دورہ تھا، جس میں وہ انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے مہم چلا رہے رہیں۔ ان انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ بدھ کے روز ہوئی اور اس میں ٹرن آؤٹ اچھا رہا تھا۔

کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیر سے متعلق کی گئی آئینی اور انتظامی تبدیلیوں کو کالعدم کرنے کے لیے جدوجہد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے مودی نے جنوبی ڈوڈا ضلع میں اسی طرح کی ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ پولنگ کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد کیے جائے گا۔ یہ عمل لاجسٹک وجوہات اور علاقے میں ممکنہ تشدد کو روکنے کے لیے فوجیوں کے نقل و حرکت کی وجہ سے تعطل کا شکار بھی ہوا تھا۔ انتخابی نتائج کا اعلان آٹھ اکتوبر کو متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر