ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا، علی امین گنڈاپور

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ ہر جگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے،ہماری پہلی ترجیح عوام ہیں،عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ایوان میں بٹھایا، اب ہم وہ ہی اختیار عوام کو دے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ اصلاح پہلے ہے، سزا بعد میں ہے،اپنے ایریا میں اشیا کی کوالٹی عوام خود چیک کریں،جو اچھی پرفارمنس دیں گے انہیں ایوارڈز دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ چیف منسٹر پورٹل تمام چیزوں کو دیکھ کر بنایاگیا ہے،ہم جرگہ سسٹم کو دوبارہ فعال کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا کی پرچی پر تعیناتی ہوئی،گورنر فیصل کریم کنڈی صرف اہمیت چاہتے ہیں،آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات نہیں دے سکتا،ان کاکہناتھا کہ آپریشن کرکے وہ رزلٹ نہیں آیا جو چاہئے تھا،اب عوام کیساتھ جرگے کرینگے تو رزلٹ اچھا اائے گا، افغان سفیر نے اپنے موقف دے دیا ہے کہ ترانے میں میوزک تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر