حسن نصراللہ نے ڈیوائسز دھماکوں سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، عرب میڈیا

بیروت (نیشنل ٹائمز) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے پہلے ہی اپنے گروپ کے ارکان کو موبائل فون یا اس طرح کی کسی بھی ڈیوائس کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے استعمال نہ کرنے کیلئے خبردار کردیا تھا۔

لبنان میں اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیبوں میں موجود پیجر ڈیوائس کو ہیک کرکے دھماکے سے اڑادیا جس کے سبب سیکڑوں حزب اللّٰہ ارکان زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اس حملے کے بعد لبنان میں اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی جبکہ خون کے عطیات کی اپیلیں کی گئیں۔اسی سلسلے میں غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے اپنے گروپ کے ارکان کو خبر دار کیا تھا کہ وہ موبائل فون یا اس طرح کی کوئی ڈیوائس استعمال نہ کریں۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل ان ڈیوائسز کے ذریعے ہی آپ کی نقل و حرکت کو ٹریک کرسکتا ہے جبکہ انہی کی مدد سے اسرائیل حملہ بھی کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر